اسلام آباد(صباح نیوز)

ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ جب کہ اس وائرس سے ایک دن کے دوران 50 اموات ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 16 ہزار 387 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 987 ہوگئی ہے۔24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 2 ہزار 603 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ملک میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 50 ہزار 694 ہوگئی ہے۔ جن میں سے 15 ہزار201 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔سندھ میں 19 ہزار 924 ،پنجاب میں 18 ہزار 455، خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 155، بلوچستان میں 3 ہزار 74 ، اسلام آباد میں ایک ہزار 326، گلگت بلتستان میں 602 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 158 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 50 اموات ہوئی ہیں ، جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار67 ہوگئی ہے۔خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ کورونا کے مصدقہ مریض جاں بحق ہوئے ہیں، صوبے میں وائرس کا شکار ہوکر لقمہ اجلبننے والے افراد کیتعداد 365 ہے، اس کے علاوہ سندھ میں 336 ، پنجاب میں 310، بلوچستان میں 39، اسلام آباد میں 12، گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں ایک مریض جاضں بحق ہوا۔کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے