کرپشن کرنے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا چیئرمین نیب

نیب منی لانڈرنگ اور میگا کرپشن کیسز کو شفافیت اور میرٹ پر نمٹانے کے لیے پر عزم ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گانجی ٹی وی کے مطابق نیب اعلامیہ میں جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب منی لانڈرنگ اور میگا کرپشن کیسز کو شفافیت اور میرٹ پر نمٹانے کے لیے پر عزم ہے جبکہ مفروروں اور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتساب عدالتوں میں ایک ہزار 230 بدعنوانی ریفرنسز کی جلد سماعت کے لیے درخواستیں دائرکرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ کروڑوں اور اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا جبکہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی ایک کینسر ہے جس کا واحد حل سرجری ہے۔ نیب نے پراسیکیوشن اور آپریشن ڈویژن کو تمام ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں