وادی (ویب ڈیسک)

مقبوضہ وادی میں کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی جاری ہے، ضلع شوپیاں میں قابض فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

ضلع شوپیاں کے علاقے سوگان میں غاصب فوج نے نوجوانوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں گولیوں کا نشانہ بنایا، علاقے کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔

انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی گئی، بھارتی فوج نے دیگر کئی علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کیا، ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔