مقبوضہ کشمیر میں تیز رفتار 4 جی انٹرنیٹ پر پابندی میں 22جنوری تک  توسیع
مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے تیز رفتار انٹرنٹ پر پابندی ہے

سری نگر(ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں تیز رفتار 4 جی انٹرنیٹ پر پابندی میں مزید توسیع کردی گئی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں فی الحال2 جی انٹرنیٹ سروس کو جاری رکھا جائے گا اور 22جنوری تک 4 جی انٹرنیٹ پر عائد پابندی برقرار رکھی جائے گی- محکمہ داخلہ مقبوضہ کشمیر نے  ایک حکم نامہ جاری کیا  ہے جس میں واضح کیا گیا کہ22جنوری تک 4 جی انٹرنیٹ پر عائد پابندی برقرار رکھی جائے گی- انتظامیہ کی طرف سے 4 جی انٹرنیٹ پر عائد پابندی میں بار بار توسیع کی جارہی ہے ۔کے پی آئی  کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 5  اگست  2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت  کے خاتمے  پرتیز رفتار 4 جی انٹرنیٹ پر پابندی  لگائی گئی تھی ۔ پابندی سے طلبا وطالبات ، تاجر سخت مسائل کا شکار ہیں۔4 جی کو بحال کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے- گزشتہ سال بھارتی سپریم کورٹ میں بھی گزشتہ روز ایک درخواست دائرکی گئی ہے جس میں سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر حکومت کو 4 جی انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم دیا جائے تاہم  بھارتی سپریم کورٹ  نے   جموں و کشمیر حکومت کو 4 جی انٹرنیٹ سروس  کااختیار انتظامیہ کو دے دیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر کے  گاندربل اور  ادھمپور  اضلاع  کے علاوہ18 اضلاع میں 4جی رفتار سے انٹرنیٹ سروس بند ہے
#/S