مقبوضہ کشمیر میں قتل عام اور گرفتاریوں کا نیا سلسلہ بھارت کی بوکھلاہٹ ومایوسی ہے،گیلانی

بھارتی حربے کشمیر کی آزادی کے مارچ کوروک نہیں سکتے ،بزرگ کشمیری رہنماء کا ٹویٹ

سرینگر(ویب  نیوز)کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیرمین اور بزرگ کشمیر ی رہنماء سید علی گیلانی نے جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے تین مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قتل عام اور گرفتاریوں کا نیا سلسلہ بھارتی عہدیداروں کی بوکھلاہٹ اور مایوسی کی واضح نشانی کو ظاہر کرتا ہے ،ہفتہ کو ٹویٹر پر جاری بیان میں سید علی گیلانی نے کہاکہ بھارتی عہدیدار جو بھی حربے استعمال کریں گے وہ اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہونگے،انہوں نے کہاکہ ظلم وجبرکبھی بھی آزادی کا مارچ روک سکا نہ ہی آئندہ اس مارچ کو روکنے میں کامیاب ہوگاواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال قصبے میں جمعہ کو مجاہدین اور قابض بھارتی فوج کے درمیان ایک جھڑپ میںحزب المجاہدین کے تین  مجاہد شہید ہوگئے تھے ،