مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی سنگین صورتحال کے باوجود فوجی آپریشنز جاری، بڈگام میں ایک نوجوان گرفتار
پلوامہ میں ایک لاش برآمد ہونے سے کہرام مچ گیا،کئی علاقوں میں لوگوں کے مظاہرے

سرینگر (ویب نیوز  ) مقبوضہ جموں و کشمیر میںقابض بھارتی فوج کی کورونا کی سنگین صورتحال کے باوجود کشمیریوں کے خلاف ظالمانہ فوجی آپریشنز جاری ہیں،فوجی آپریشن کے دوران ضلع بڈگام میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔پلوامہ میں ایک لاش برآمد ہونے سے علاقے میں کہرام مچ گیا،کئی علاقوں میں لوگوں نے مظاہرے کئے ،کے پی آئی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے طول و عرض میںقابض بھارتی فوج کی کورونا کی سنگین صورتحال کے باوجود فوجی آپریشنز جاری ہیں،کئی علاقے فوج کے محاصرے میںہیں اور لوگوں کو گھروں سے باہر نکال کر ان کی شناختی پریڈ کے علاوہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ،ایک نوجوان کو بھاتی فوج کی53آر آر ، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف ) اور پولیس نے ضلع میں چرارشریف کے علاقے ناگہ بل میں محاصرے اورتلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ فوجی ترجمان نے دعویٰ کیاہے کہ گرفتارہونے والا نوجوان جس کی شناخت ضلع اسلام آباد کے علاقے بٹپورہ آرونی سے تعلق رکھنے والے گلزار احمد بٹ کے طورپر ہوئی ہے، مجاہدین کا ساتھی ہے اور اس  نے حال میں ہتھیار اٹھائے تھے۔اسکی تحویل سے ایک پستول،میگزین ، 14رائونڈس، 58اے کے رائونڈس بر آمد کرنے کابھی دعوی کیا گیا ،ادھرکپوارہ میں ایک اور مشترکہ آپریشن کے دوران مجاہدین کے  ایک اعانت کار کو حراست میں لیکر اسکی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا گیا،گرفتاریوں کے خلاف لوگوں نے مظاہرے بھی کئے ،علاوہ ازیں کاکا پورہ پلوامہ میں پولیس نے درخت سے لٹکی ایک56سالہ شہری کی لاش برآمد کی ۔مقامی لوگوں نے مطابق لاش گھر کے قریب ہی پائی گئی اورشہری لاپتہ بھی نہیں ہوا تھا۔واقعے کے حوالے سے پولیس نے اطلاع موصول ہونے کے بعد لاش کو اپنی تحویل میں لے لی اور پوسٹ مارٹم کے لئے پانپور ہسپتال منتقل کی۔ پولیس نے فوت ہوئے شخص کی شناخت عبد الغنی ڈار ساکن لری بل کاکا پورہ کے طور کی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کے گھر میں2اپریل کو بھارتی فوج نے ایک تین نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جبکہ مہلوک کے بیٹے کو جھڑپ کے روز ہی گرفتار کیا گیا تھا۔واقعے کی خبر پھیلنے کے ساتھ ہی علاقے میں سرا سیمگی پھیل گئی لوگوں نے واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے