اسلام آباد (ویب ڈیسک)

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ماضی میں لیے گئے قرض کے 5 ہزار ارب روپے واپس کیے، حکومت نے ایکسپورٹس بڑھانے کیلئے مراعات دیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومت نے اخراجات میں کمی کی۔

مشیز خزانہ حفیظ شیخ نے اپنی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ماضی میں لیے گئے قرض کے 5 ہزار ارب روپے واپس کیے، 20 ارب ڈالر خسارہ کو کم کر کے 3 ارب کر دیا گیا، حکومت نے ایکسپورٹس بڑھانے کیلئے مراعات دیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومت نے اخراجات میں کمی کی، صدر اور وزیراعظم ہاؤس کے فنڈز کم کیے گئے، ہم نے کسی ادارے، کسی وزارت کو سپلیمنٹری گرانٹ نہیں دی۔

حفیظ شیخ کا کہنا تھا کورونا کی وجہ سے ٹیکس ریونیو متاثر ہوا، کورونا سے پہلے ٹیکس بڑھنے کی سطح 17 فیصد تھی، کورونا وائرس کے دوران ایک ہزار 240 ارب کا پیکج دیا، رواں سال سٹیٹ بینک سے کوئی قرض نہیں لیا، ٹیکسز کے نظام کو بہتر کرنے کی کوشش کی، حکومت نے بلاتعصب ایک کروڑ 60 لاکھ پاکستانیوں کو امداد دی، ملکی تاریخ میں پہلی بار 250 ارب روپے لوگوں کو دیئے گئے، کورونا سے بے روزگار ہونیوالوں کو نقد امداد دی گئی۔

مشیر خزانہ نے کہا زراعت کیلئے 280 ارب روپے کا پیکج دیا، حکومت نے کاروباری طبقے کو سستے قرضے فراہم کیے، چھوٹے کاروبار کے 3 ماہ کے بجلی بل خود بھرے، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، سیمنٹ کی سیل 33 فیصد بڑھی۔