ملک بھر میں کورونا وائرس کے کئی ہزار نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد دو لاکھ 57 ہزار 333 ہوگئی جب کہ مزید ہلاکتوں کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 417 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 21 ہزار 749 ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں 9 ہزار، پنجاب میں 7 ہزار 175، خیبرپختونخوا ایک ہزار 575، اسلام آباد میں 2 ہزار 333، بلوچستان میں 305، آزاد کشمیر میں 320 جب کہ گلگت بلتستان میں 69 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک بھر میں 16لاکھ 27 ہزار939 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے کورونا کے کئی ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 57 ہزار 333 ہوگئی۔ سندھ میں ایک لاکھ 7 ہزار 773، پنجاب میں 88 ہزار 45، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار ایک، اسلام آباد میں 14 ہزار 315، بلوچستان میں 11 ہزار 239، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 708 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 688 کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اس وائرس کے سبب ملک بھر میں مزید افراد دم توڑ گئے ، اس طرح ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 417 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 43، سندھ میں ایک ہزار 863، خیبرپختونخوا ایک ہزار114، اسلام آباد میں 155، بلوچستان میں 127، آزاد کشمیر میں 46 اور گلگت بلتستان میں 38 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک ایک لاکھ 78 ہزار 479 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں جب کہ فعال مریضوں کی تعداد 77 ہزار 573 ہے۔ جب کہ 2 ہزار 78 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔