اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.15 ریکارڈ کی گئی، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 18.43 فیصد ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق میرپور میں مثبت کیسز کی شرح 14.29 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پشاور میں 11.68 فیصد، سوات میں 7.25 فیصد، ایبٹ آباد میں 7.80 فیصد، مظفر آباد میں 8.29 فیصد مثبت کیسز کی شرح ہے۔ بلوچستان میں 12.85 فیصد، گلگت بلتستان میں 1.22 فیصد مثبت کیسز کی شرح ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 4.81، خیبر پختونخوا میں 8.10 فیصد، پنجاب میں 3.89 فیصد، سندھ میں 12.27 فیصد ریکارڈ ہوگئی۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.36 فیصد، راولپنڈی میں 6.75 فیصد، فیصل آباد میں 4.18 فیصد، ملتان میں 2.57 فیصد، حیدر میں 6.47 فیصد ہوگئی۔ کوئٹہ میں مثبت کیسز کی شرح 8.19 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 50 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 653 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 327 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 47 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 25 ہزار 897، سندھ میں ایک لاکھ 91 ہزار 246، خیبر پختونخوا میں 51 ہزار 172، بلوچستان میں 17 ہزار 650، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 770، اسلام آباد میں 34 ہزار 14 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 578 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 59 لاکھ 48 ہزار 742 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 596 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 79 ہزار 92 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 538 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 50 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 653 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 284، سندھ میں 3 ہزار 109، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 450، اسلام آباد میں 353، بلوچستان میں 173، گلگت بلتستان میں 98 اور آزاد کشمیر میں 186 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔