اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک بھرمیں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 300 نئے کیسزاور4 اموات رپورٹ ہوئیں۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 300 نئے کیسزاور4 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد کورونا وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار149 اورمجموعی اموات کی تعداد 6298 ہوگئی۔

ملک بھرمیں کورونا وبا کے فعال کیسزکی تعداد صرف 8881 ہے، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دولاکھ 80 ہزار970 ہو گئی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار469، دوسرے نمبرپرپنجاب میں مریضوں کی تعداد 96 ہزار832، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد 36118، بلوچستان میں تعداد 12879، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15649، آزاد جموں وکشمیر2299 اورگلگت میں 2903 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 882 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 26 لاکھ 42 ہزار 028 ٹیسٹ ہو چکے، ‏ملک بھرکےاسپتالوں میں 92 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں، اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے، ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں اوراس وقت 1 ہزار044 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔