اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز  کی تعداد 8 ہزار 702 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 672 لوگوں میں کوورنا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 672نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 11 ہزار 516 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 702 ہو گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 96 ہزار 340 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید8 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 474 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 395 ، پنجاب میں99 ہزار 292 خیبرپختونخوا 37 ہزار 727 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 532، بلوچستان میں 15 ہزار 177 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 663 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 730 تعداد ہوگئی۔