مہنگائی پر قابو نہ پا نے والے پر وزیراعظم سے خاتون نے گھبرانے کی اجازت مانگ لی

خاتون نے لائیو کال پر وزیراعظم کو شرمندہ کردیا

خاتون کا یہ منفرد طنز سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد (ویب  نیوز)وزیراعظم  سے ایک خاتون نے مہنگائی کے حوالے سے وزیراعظم سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ  اگر آپ مہنگائی پر قابو نہیں پا سکتے تو مہربانی کرکے اب ہمیں گھبرانے کی اجازت دے دیں۔ خاتون نے لائیو کال پر وزیراعظم کو شرمندہ کردیا ،خاتون کا یہ منفرد طنز سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ متعد ویب چینل پر تبصروں تجزیوں  کے پروگرام  لگا دیے گئے ۔اتوار کو وزیر اعظم عمران خان کی عوام سے ٹیلی فون کے ذریعے بات چیت کے دوران اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے حوالے سے حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں ، بچوں کی سکولوں کی فیس بھی نہیں دی جارہی، آگے رمضان آرہا ہے جس کی وجہ سے چیزوں کی قیمتیں بڑھتی جارہی ہیں، مہربانی کرکے آپ نے جو وعدے کئے تھے انہیں کب تک پورا کریں گے، حکومت میں آنے کے بعدآپ کا کہنا تھا کہ  گھبرانا نہیں ہے۔ خاتون نے طنزا وزیر اعظم سے کہا کہ اگر آپ مہنگائی پر قابو نہیں پا سکتے تو مہربانی کرکے اب ہمیں گھبرانے کی اجازت دے دیں۔وزیراعظم نے خاتون کے سوال پر مسکراکرجواب دیتے ہوے کہا کہ ہم مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہروقت کام کررہے ہیں،مہنگائی پر قابو پا کر دکھائیں گے ، گھبرانے کی ضرورت نہیں،مہنگائی پربھرپورتوجہ دے ر ہے ہیں۔مافیاز ذخیرہ اندوزی کرتے ہیں جس سے قیمتیں بڑھ جاتی ہیں،چینی اورآ ٹے کی مصنوعی قلت پیداکی جاتی ہے جس سے قیمت اوپرجاتی ہے،کئی چیزوں کی مہنگائی انتظامیہ کی وجہ سے ٹھیک نہیں کرسکتے ہیں۔پاکستان میں مافیازبیٹھے ہوئے ہیں جو سٹہ کھیلتے ہیں،پاکستان میں پہلی بار مافیاز کے پیچھے جا رہے ہیں۔