میانمار میں فوجی بغاوت سے روہنگیا مسلمانوں کی زندگی کو خطرات لاحق

فوجی بغاوت روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کو مزید خراب کرے گی،اقوام متحدہ

ینگون/نیویارک(ویب  نیوز)میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد روہنگیا مسلمانوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فوجی بغاوت روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کو مزید خراب کرے گی، میانمار میں 6 لاکھ روہنگیا بدستور موجود ہیں۔ سال 2017 میں میانمار فوج نے ہزاروں مسلمانوں کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد سات لاکھ روہنگیا بنگلہ دیش ہجرت کر گئے تھے۔واضح رہے میانمار میں فوج نے گزشتہ روز ملک کا کنٹرول سنبھال لیا تھا، آنگ سان سوچی سمیت کئی دیگر اہم رہنما گرفتار کر لیے گئے۔ فوج نے ایک سال کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔