کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی نمازہ جنازہ کے اعلان پر بھی پابندی عائد

میر پور (ویب ڈیسک)

کورونا وائرس کے باعث میر پور آزاد کشمیر کے 5 سیکٹرز اور 2 دیہی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا۔آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی نمازہ جنازہ کے اعلان پر پابندی بھی لگا دی گئی تاکہ ایسے شخص کے جنازے میں کم سے کم لوگ شریک ہوں۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث آزاد کشمیر میں اب تک 9448 افراد متاثر اور 281 افراد انتقال کر چکے ہیں۔