اسلام آباد(آن لائن)
نجکا ری بورڈ کا اجلاس آ ج بد ھ کو ہوگا جس میں31 اداروں کی نجکاری کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔اسلام آباد میں وزارتنجکاری کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نجکاری بورڈ کے اجلاس میں دسمبر 2014 تک 10 اداروں کی نج کاری کے لیے ترجیحی فہرست بنانے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کسی کمپنی کی نجکاری زیر غور نہیں آئے گی ،اولین ترجیحات میں پی آئی اے، نیشنل پاور کمپنی اور کنونشن سینٹر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق نج کاری بورڈ کے اجلاس میں حبیب بینک، یوبی ایل، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے سرکاری حصص فروخت کرنے کی حکمت عملی پر بھی غور کیے جانے کا امکان ہے۔