FEDERAL MINISTER FOR FINANCE AND REVENUE, DR. ABDUL HAFEEZ SHAIKH, CHAIRING A MEETING OF THE ECONOMIC COORDINATION COMMITTEE (ECC) OF THE CABINET, ISLAMABAD ON FEBRUARY 08, 2021.

ای سی سی نے نجی بجلی گھروں کو 403 ارب روپے کی ادائیگی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(ویب  نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی ) نے نجی بجلی گھروں کو 403 ارب روپے کی ادائیگی کی منظوری دے دی، آئی پی پیز کو دو اقساط میں ادائیگی کی جائے گی، 161 ارب روپے کی پہلی قسط وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ادا کی جائے گی۔وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں وزارت توانائی نے نجی بجلی گھروں کے ساتھ کیے جانیوالے معاہدوں سے متعلق رپورٹ پیش کی۔عمل درآمد کمیٹی نے 30 نومبر 2020 تک 46 آئی پی پیز کو واجبات کی ادائیگی کا طریقہ کار بھی پیش کیا۔ای سی سی نے آئی پی پیز کو 403 ارب روپے کی ادائیگی کی منظوری دے دی آئی پی پیز کو دو اقساط میں ادائیگی کی جائے گی پہلے مرحلے میں 161 ارب روپے کی ادائیگی کی جائے گی دوسری قسط چھ ماہ بعد ادا کی جائے گی آئی پی پیز کو ادائیگیوں کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔ای سی سی نے عمل درآمد کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے وزیر توانائی، پلاننگ، پاور اور چیئرمین فیڈرل لینڈ کمیشن کو خراج تحسین پیش کیا، ای سی سی نے ہدایت کی کی عمل درآمد کمیٹی کی رپورٹ کو وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے اس سے قومی خزانے کو آئندہ سالوں میں 836 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ای سی سی نے ایف بی آر کو 35 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ایف بی آر کو شوگر ملز میں ویڈیو کیمرے لگانے کے لیے فنڈز کی ادائیگی کی جائے گی