نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطگی پر 29 اکتوبر تک عملدرآمد کا حکم

نوازشریف کی جائیداد، کمپنیوں میں شیئرزضبطگی اوربینک اکاونٹس منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خان ریفرنس سابق وزیراعظم نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطگی پر29 اکتوبرتک عملدرآمد کا حکم دے دیا۔منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطگی کے معاملے پرنوازشریف کی جائیداد، کمپنیوں میں شیئرزضبطگی اوربینک اکاونٹس منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔سماعت کے دوران تفتیشی افسرنے کہا کہ نوازشریف کی جائیداد اوراثاثوں کی ضبطگی پرعملدرآمد جاری ہے۔ جس پراحتساب عدالت نے نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطگی پر29 اکتوبرتک عملدرآمد کا حکم دے دیا۔