نواز شریف کی واپسی کے لیے تمام قانونی ذرائع استعمال کئے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

اپوزیشن کا فوکس ملکی مفاد نہیں بلکہ شریف مقدمات سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے

اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، عدالتوں کو مطلوب افراد کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے

  وزیر اعظم عمران خان کی حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے  اجلاس میں گفتگو

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال میں اپوزیشن کے بیانیہ سے متعلق حکمت عملی پر بات چیت

پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی

نواز شریف کو وطن واپس لانے سے متعلق اقدامات پرحکومتی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی  ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے تمام قانونی ذرائع استعمال میں لائے جائیں، یہ ہدایت وزیراعظم نے اپنے زیر صدارت اجلاس میں دی،  میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال میں اپوزیشن کے بیانیہ سے متعلق حکمت عملی پر بات چیت ہوئی اور پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی، جب کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے سے متعلق اقدامات پرحکومتی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) نے نوازشریف کی صحت پر سیاست کی، اپوزیشن کا فوکس ملکی مفاد نہیں بلکہ شریف مقدمات سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے، اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، عدالتوں کو مطلوب افراد کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے، نواز شریف کی واپسی کے لیے تمام قانونی ذرائع استعمال میں لائے جائیں۔اجلاس میں قومی اسمبلی میں ایف اے ٹی ایف قوانین کی منظوری کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمانوں کو ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کو موثر طور پر اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معیشت سے متعلق فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے، اب پوری توجہ بہتر معاشی اعشاریوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے پر ہے

#/S