اسلام آباد (ویب ڈیسک)

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ حکومت نے نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کے قرضوں کی حد میں 100اضافہ کردیا ۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ رعایتی مارک اپ ریٹ کم کرکے فیصد 3اور5 فیصد کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گھر کی تعمیر کیلئے آسان قسطوں پر قرضوں کی حد بڑھا کر 1 کروڑ کر دی گئی۔ پروگرام کی نگرانی وزیراعظم عمران خان خود کر رہے ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ خوابوں کی تعبیر شروع گھروں کی تقسیم کا عمل شروع ہوچکا۔ اب کرایا نہیں بلکہ نہایت کم قسط دے کر آپ گھر کے مالک بن سکتے ہیں۔یہ ایک انقلابی اقدام ہے، اب ہوگا آپکا اپنا گھر۔سینیٹر فیصل جاوید کے مطابق قرضوں کے حصول اور معلومات کے لیے بینکوں سے رابطہ کریں۔ فیصل جاوید نے کہا کہ صرف اپنے مفادات ہوں اور عوام کی فکر نہ ہوتو یہی حال ہوتا ہے جو پاکستان ڈیموکریٹک(پی ڈی ایم)کا ہوا۔ پی ڈی ایم تو تب ہی ختم ہوگئی تھی جب عوام نے اسے مسترد کر دیا تھا۔ پی ڈی ایم کے جلسے ناکام ان کے استعفے بنے لطیفے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ماضی بھی ناکام اور حال یہ ہو گیا ہے اور مستقبل آپ کے سامنے ہے۔ وزیراعظم سے این آر او کے حصول کے لیے انہوں نے انتھک محنت کی۔انہوں نے کہا کہ لوگ کسی کی کرپشن بچانے کیلئے باہر نہیں نکلتے لوگ کرپشن کے خلاف باہر نکلتے ہیں۔ الوداع پی ڈی ایم الوداع ، مسلم لیگ ن کی حالت قابل ترس ہے۔