کفر کی حکومت چل سکتی ہے ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی،مریم نواز

ن لیگ ہارے یا جیتے گلگت بلتستان کیلئے میدان کھلا نہیں چھوڑے گی

شہبازشریف نے کہہ دیاتھاکہ پکڑلیں بھائی اور اے پی سی کے فیصلوں پر مکمل عمل درآمد ہوگا

نیب کو بی آر ٹی، بلین ٹری درخت، وزراء کی کرپشن یا عمران خان کا گھر یا جہانگیر ترین نظر نہیں آتا

ن سے ش نکالنے والے سن لیں ن سے ش نہیں نکلے گی کیونکہ یہ دونوں آپس میں ایک ہیں اور دونوں کی ایک روح ہے

نائب صدر  ن لیگ  مریم نواز  کی پریس کانفرنس

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ کفر کی حکومت چل سکتی ہے ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی ، سقوط کشمیر پہلی بار ہوا پہلی بار اتنی مہنگائی اور پہلی بار اپوزیشن کا کریک ڈائون ہوا لیکن حکمران ہر گناہ کے بعد احتساب سے بالاتر ہیں ، شہبازشریف کو ریفرنس دائر ہوا ہو جانے کے باوجود گرفتارکرلیاگیا۔ انہیںاحتساب یا الزام پر نہیں گرفتار کیا گیا ان کی گرفتاری کے فیصلے پہلے ہی ہو چکے تھے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مریم نواز نے کہا کہ شہبازشریف کو سزا اور عدالتوں کے چکر لگوائے گئے ان کی فیملی بیٹیوں کو ظلم کا نشانہ بنایاگیا۔اصل میں شہبازشریف کو بھائی کا ساتھ دینے پر ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔انہیں نوازشریف اور پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھانے پر سزا دی گئی۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو کرونا ہوگیا اب بھی جیل میں ہے الزام کے باوجود رہا نہ کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود اپنے بھائی کے ساتھ کھڑا رہا،شہبازشریف نے کہہ دیاتھاکہ پکڑلیں بھائی اور اے پی سی کے فیصلوں پر مکمل عمل درآمد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں کوئی قانون و انصاف ہے تو پھر گرفتاری کی نہیں عاصم سلیم باجوہ کی ہونی چاہئے تھی ۔شہبازشریف کے نام پر سینکڑوں فرنچائزڈ نہیں تھے انیس سو بانوے سے شہبازشریف سے کاروبار کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عاصم باجوہ تنخواہ دار ملازم تھے ان کا ارب پتی ہونا قابل احتساب تھا۔نیب کی صلاحیت پر عدالتیں کہہ چکی ہیں کہ سیاسی انجینئرنگ کیلئے قائم کیاگیاہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب کو بی آر ٹی، بلین ٹری درخت، وزراء کی کرپشن یا عمران خان کا گھر یا جہانگیر ترین نظر نہیں آتا۔مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف حمزہ شہباز کیا اپنا کاروبار نہیں کر سکتے عاصم باجوہ کے کاروبار نظر نہیں آتے تو پھر سوال پوچھتے ہیں کس قسم کا انصاف ہے جس نے ججز کو بلیک میل کیاگیا۔میڈیا کو دبایا عدالتوں کو پریشرائزڈ کیا جاتاہے۔پوچھتے ہیں شہباز شریف کے خلاف کچھ ثابت نہ ہوا انکے بچے کاروبار کررہے ہیں ہے کسی میں ہمت عاصم باجوہ کو نوٹس بھیج سکے۔ن سے ش نکالنے والے سن لیں ن سے ش نہیں نکلے گی کیونکہ یہ دونوں آپس میں ایک ہیں اور دونوں کی ایک روح ہے۔شہبازشریف صدر ہیں رہیں گے نوازشریف کو اپنا قائد مانتے ہیں حکم پر لبیک کہنے پر انہیں سزا ملی،گلگت بلتستان کی میٹنگ میں وزیر اعظم سائیڈ پر خاموش سے بیٹھا ہوتاہے حمزہ کو بے گناہ گرفتار کرواتاہے ۔شہبازشریف متبادل نہیں پنجاب کے لوگ صرف شہبازشریف کو مانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسے شخص کو قوم پر مسلط کیا جس کو حکومت چلانے کا کوئی تجربہ و فراست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سوال کیا کہ عمران خان سے زیادہ اداروں کو کسی نے بدنام نہیں کیا ۔ن لیگ شہبازشریف نہیں عوام کی ترجمانی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اے پی سی کے فیصلوں کیلئے شہبازشریف مریم نواز یا کسی رہنما کو گرفتار کریں تحریک رکنے والی نہیں ہے،تحریک پورے جذبے کے ساتھ چلے گی ۔انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں اگر استعفے دیدیں تو الیکشن کروا لیں گے تو ن لیگ میدان میں کھڑی ہوکر مقابلہ کرے گی،ن لیگ ہارے یا جیتے گلگت بلتستان کیلئے میدان کھلا نہیں چھوڑے گی۔گلگت بلتستان کا الیکشن چرا نے نہیں دیں گے

#/S