اسلام آباد (ویب ڈیسک)

12 لاکھ 6 ہزار روپے کا جرمانہ کے بعد وزیراعظم کے گھر کا نقشہ منظور

 نجی ٹی وی  نے انکشاف کیا ہے کہ سی ڈی اے نے وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ میں رہائش گاہ کو قانونی قرار دے دیا۔ سی ڈی اے نے 12 لاکھ 6 ہزار روپے کا جرمانہ کے بعد وزیراعظم کے گھر کے نقشے کی منظوری دے دی ہے وزیراعظم عمران خان نے جرمانے کی رقم بینک ڈرافٹ کے ذریعے ادا کر دی ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم  عمران خان نے اپنے گھر کو ریگولرائز کرانے کے لیے 2018 میں درخواست دی تھی، اکتوبر 2018 میں اتھارٹی نے ان کی درخواست پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ان سے مزید معلومات فراہم کرنے کا کہا تھا۔