وزیراعظم آج (جمعرات کو ) پنجاب کے 9 اضلاع میں سستے ہا ئوسنگ منصوبے کا آن لائن افتتاح کریں گے

سرگودھا(صباح نیوز)وزیراعظم آج (جمعرات کو )سرگودھا سمیت صوبہ پنجاب کے 9 اضلاع میں سستے ہاوسنگ منصوبے کا افتتاح کریں گے، وزیراعلی پنجاب سرگودھا سمیت کس بھی ضلع میں آسکتا ہے ، ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ ، وزیر اعلی تقریب میں ویڈیو لنک کے زریعے شرکت کریں گئے، زرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج سرگودھا سمیت صوبے کے 9 اضلاع میں سستے ہاوسنگ منصوبوں کا آن لائن بیک وقت افتتاح کریں گے، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار آج سرگودھا سمیت کسی بھی ضلع میں جائے سکتے ہے جہاں سے وہ وزیراعظم کی تقریب میں ویڈیو کنگ کے زریعے شریک ہونگے ، آج ضلع سرگودھا کے 2 مقام پر ہاوسنگ سیکم شروع کی جائے گئی، جس کیلئے 70 شمالی میں 68 کنال 5 مرلے جبکہ 48 شمالی میں 100کنال اراضی مختص کی گئی ہے ، جبکہ سرگودھا ڈویژن کے 2اضلاع جن میں خوشاب اور بھکر میں آج ہاوسنگ پراجیکٹ شروع ہوجائے گاجبکہ صوبے کے 9 اضلاع میں وزیراعظم بیک وقت بیٹن دبا کر ان منصوبوں کا افتتاح کریں گئے، سرگودھا سمیت ان تمام اضلاع میں تقریب منعقد ہونگے جن کے انتظامات مکمل کرلے گئے، یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے چک 36 میں خود افتتاح کیا تھا ، ضلعی انتظامیہ سرگودھا نے وزیراعظم کی سستے ہاوسنگ منصوبے کیلئے 6مقامات کی نشاندہی کی تھی۔