عمران خان نے چاروں صوبوں میں شجرکاری مہم میں خود حصہ لینے کافیصلہ کیا ہے

وزیراعظم ہفتہ وار ایک ایک صوبے میں شجرکاری کی تقریب میں شریک ہوں گے ، شیڈول ترتیب دیدیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیراعظم کا ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے اگست تک ایک ارب پو دے لگانے کا ہدف مقرر کردیا۔ ایک نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ موجودہ حکومت ابتک 70 کروڑپودے پہلے ہی لگا چکی ہے ،شجرکاری مہم میں 35 کروڑپودے فروری سے اگست تک لگائے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چاروں صوبوں میں شجرکاری مہم میں خود حصہ لینے کافیصلہ کیا ہے،وزیراعظم ہفتہ وار ایک ایک صوبے میں شجرکاری کی تقریب میں شریک ہوں گے ،صوبوں میں شجرکاری تقاریب کا مقصدلوگوں میں پودے لگانے کا رحجان پیدا کرنا ہے ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے شیڈول ترتیب دیدیا،ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم جلد سندھ میں مینگروز سے متعلق تقریب میں شریک ہوں گے۔مینگروز زہریلی آب و ہوا جذب کرکے سمندری آلودگی سے بچانے کا سبب بنتے ہیں،پنجاب ،کے پی ،بلوچستان میں زیتون کی شجرکاری مہم میں حصہ لیں گے،اسلام آباد ،آزادکشمیر اور جی بی میں آب ہو اکی مناسبت سے پودے لگائے جائیں گے ۔