اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیراعظم عمران خان کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث یوم پاکستان پریڈ کی تقریب میں شر کت نہ کر سکے۔وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کے سبب یوم پاکستان کی پریڈ کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکے کیونکہ کورونا کے باعث قرنطینہ میں ہیں۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیر دفاع پرویز خٹک، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا بھی پریڈ کی تقریب میں شریک ہوئے۔یوم پاکستان کی پریڈ اسلام آباد میں ہوئی جس میں سول، فوجی قیادت اور غیرملکی شخصیات نے شرکت کی۔پریڈ میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرکے وفود بھی شریک تھے۔ پریڈ میں فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔