اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیراعظم عمران خان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی کامیابی کے دو سال مکمل ہونے پر پوری قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دارانہ طرز عمل کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ کو واپس بھیجا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ امن کیلئے کھڑے ہیں، بھارت کے ساتھ تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے اور آگے بڑھنے کیلئے تیار ہیں۔

عمران خان نے ایل او سی کے ساتھ جنگ بندی کی بحالی کا بھی خیرمقدم کیا اور کہا کہ مزید پیشرفت کیلئے ایک قابل ماحول بنانے کی ذمہ داری بھارت پر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر کشمیری عوام کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنا ہوگا، حق خودارادیت کے حق کو پورا کرنے کیلئے بھارت کو ضروری اقدامات کرنے ہونگے۔