چودھری پرویزالہٰی کا پا کستان مسلم لیگ(ق) کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کی حمایت کا اعادہ
مرکز کے بعد پنجاب میں سیاسی تماشا لگانے کی ہر سازش کو ملکر ناکام بنائینگے،سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے:عثمان بزدار،پرویز الہٰی

لاہور  (ویب ڈیسک)

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کیـرکن قومی اسمبلی چودھری مونس الہٰی،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب طاہر خورشید اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھےـ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے ا مور، سیاسی صورتحال اورچیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیاـسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے پا کستان مسلم لیگ(ق) کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کی حمایت کا اعادہ کیاـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صادق سنجرانی کی حمایت پر چودھری پرویز الہٰی کا شکریہ ادا کیاـوزیراعلیٰ عثمان بزدار اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے ملاقات کے دوران اس امر سے اتفاق کیاکہ مرکز کے بعد پنجاب میں سیاسی تماشا لگانے کی ہر سازش کو ملکر ناکام بنائیں گے اورسازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کے عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور ہمارا اتحادپہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ اتحاد میں دراڑ ڈالنے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان پورے نہیں ہوں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں بہترین حکمت عملی کے ذریعے پنجاب میں حکومتی اتحاد کے تمام امیدوار کامیاب ہوئےـ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں بھی حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کو کامیابی ملے گیـپنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔ اتحادی جماعت کو ہر موقع پر ساتھ لیکر چلیں گے۔چیئرمین سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ہم ایک پیج پر ہیں ـ تنقید کی پروا کئے بغیر عوام  کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اڑھائی سال سے سازشیں کی جا رہی ہیں لیکن ان عناصر کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گاـتنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر کو اپنی کارکردگی سے جواب دیں گے۔سازشیں کرنیوالے پیچھے رہ جائیں گے اورہمارا اتحاد آگے کی جانب بڑھتا جا ے گا۔