متعلقہ محکموں کوچینی کے سٹاک اور نرخ کے بارے میں روزانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
رمضان میں اور رمضان سے پہلے چینی کی وافر سپلائی برقرار رکھنے کا حکم
کسی کو غریب عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے
عام آدمی کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے

لاہور (ویب ڈیسک)

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار چینی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سرگرم-لاہور سمیت تمام ڈویژن میں وزراء کو چینی کے نرخ مانیٹرنگ کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے متعلقہ محکموں کوچینی کے سٹاک اور نرخ کے بارے میں روزانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار  نے رمضان میں اور رمضان سے پہلے چینی کی وافر سپلائی برقرار رکھنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ اضلاع میں بھی متعلقہ وزراء اور افسران چینی کے نرخ کی مانیٹرنگ کریں گے اورکسی کو غریب عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ عام آدمی کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کے حقوق کو پورا کرنے کی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کی بھرپور صلاحیت اور عزم رکھتی ہے –