لاہور  (ویب ڈیسک)

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کورونا ویکسینیشن کیلئے اقدامات کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ویکسی نیشن کیلئے آنے والے شہریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ایک لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے، پنجاب بھر میں کورونا سے بچا کی ویکسینیشن کیلئے قائم 104 سنٹرز پر 60 سال سے زائد عمر کے بزرگوں کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کورونا ویکسینیشن سے متعلق تمام اقدامات کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 60 سال سے زائد عمر کے بزرگوں کی رجسٹریشن کیلئے شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیجئے، جوابی تفصیل موصول ہونے پر متعلقہ ویکسی نیشن سنٹر سے رجوع کریں، ویکسی نیشن مرحلہ وار ہر شہری تک پہنچا کر انہیں محفوظ بنانا ہمارا عزم ہے۔