اسلام آباد (صباح نیوز)

وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔یہ اعلان وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر فیصل سلطان نے کیا ہے۔خیال رہے کہ  وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے ایک روز بعد فیصل ایدھی میں وائرس کی علامات ظاہر ہوگئی تھیں۔  ایک نجی ٹی وی کے مطابق  ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ چند دن قبل وزیر اعظم کی ایک صاحب سے ملاقات ہوئی جن کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تو بطور ذمے دار وزیر اعظم اور ذمے دار شہری ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے کورونا کا ٹیسٹ کرانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر سارا ملک بیک وقت اکٹھا ہو کر وائرس کا مقابلہ کرے گا تو ہم اس پر بہتر طریقیسے قابو پا سکیں گے اور ہمیں امید ہے کہ شاید ہمارے اعدادوشمار وہاں نہ پہنچیں جن کا بہت سے دوسرے  ہم نے 25اپریل کے بارے میں تخمینہ لگایا تھا کہ 12 سے 15ہزار کے درمیان کیسز ہو سکتے ہیں اور موجودہ صورتحال میں ایسا لگتا ہے کہ ہم اس کے قریب قریب پہنچ جائیں گے۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں ہماری صورتحال بہتر ہے لیکن اس صورتحال کو ہمیں برقرار رکھنا ہو گا جس کے لیے ضروری کے تمام تر احتیاط پر لازمی عمل کیا جائے۔ یاد رہے کہ دنیا کے ملک کی بڑی فلاحی تنظیم ایدھی فانڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ فیصل ایدھی اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ ان کے ٹیسٹ کی جو رپورٹ سامنے آئی وہ بھی اسلام آباد کے ہسپتال کی ہی ہے۔فیصل ایدھی کے صاحبزادے سعد ایدھی نے بتایا ہے  کہ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے ایک روز بعد فیصل ایدھی میں وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے 15 اپریل کو فیصل ایدھی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملے تھے اور انہیں ایدھی فانڈیشن کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا تھا۔سربراہ ایدھی فانڈیشن کی جانب سے وزیراعظم کو یہ چیک کورونا وائرس ریلیف فنڈ کے لیے دیا گیا تھا۔