ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان شانہ بشانہ کھڑا دکھائی دے گا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی عرب کے سفیر  نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔گزشتہ روز ہونے والی اس ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات گہرے اور تاریخی نوعیت کے ہیں۔حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان شانہ بشانہ کھڑا دکھائی دے گا۔سعودی وزیر توانائی اور وزیر خارجہ کے متوقع دورے کے منتظر ہیں۔توقع ہے سعودی حکومت کورونا صورتحال میں بہتری پر پاکستان ورکرز میں بہتری پر پاکستان ورکرز کی واپسی کے لیے خصوصی اقدامات کرے گا۔