وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات 20مارچ سے شروع ہونگے
امتحانی امور کا جائزہ لینے کیلئے دو اہم اجلاس بنوری ٹاؤن اور دارالعلوم کراچی میں منعقد ہونگے
تمام نگران عملہ اور ممتحین اجلاسوں میں شرکت کو یقینی بنائیں۔مولانا امداداللہ یوسف زئی

کراچی(ویب  نیوز)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات بیس مارچ سے شروع ہونگے،میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق ملک بھر میں تیئس سو چوون امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔جس میں طلباء کیلئے چھ سو اکیانوے (691) اور طالبات کیلئے سولہ سو تریسٹھ (1663) ہیں۔جبکہ مجموعی طور پہ سولہ ہزار اکیاسی نگران عملہ مقرر کیا گیا ہے جس میں دس ہزار تین سو تریاسی (10383) خواتین عملہ ہے،مولانا طلحہ رحمانی نے بتایا کہ صوبہ سندھ کے امتحانات کیلئے نگران عملہ کا اہم اجلاس مولانا امداداللہ یوسف زئی کی زیر صدارت بروز پیر صبح دس بجے جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن میں اور مارکنگ کیلئے مقرر کردہ ممتحنین کا بعد نماز ظہر جامعہ دارالعلوم کراچی میں دو بجے کے بعد ہوگا۔دونوں اجلاسوں سے مرکزی ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمدحنیف جالندھری خصوصی خطاب کریں گے۔میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق ناظم صوبہ سندھ مولانا امداداللہ یوسف زئی کی صدارت میں وفاق المدارس کے مسؤلین کا اہم اجلاس جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن میں منعقدہوا،جس میں مولانا عبدالرزاق زاہد،مولانا طلحہ رحمانی،مفتی اکرام الرحمن،مولانا عبیدالرحمن چترالی،مولانا الطاف الرحمن،مولانا عبدالجلیل،مولانا محمد حسین،مولانا محمد راشد نے شرکت کی۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ دونوں اجلاسوں کی اہمیت کے پیش نظر تمام نگران عملہ اور ممتحین شرکت کو یقینی بنانے پہ زور دیا گیا اور امتحان کے انتظامات سمیت پرچوں کی جانچ پڑتال کیلئے نظم کا مفصل جائزہ بھی لیا گیا،مولانا امداداللہ یوسف زئی نے تمام نگران عملہ اور ممتحین کو ہدایت کی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کے ساتھ اپنی تقرری لیٹر کے ساتھ شرکت کو یقینی بنائیں۔امتحانات کیلئے روایتی طور پہ بہترین اور مثالی نظم وضبط کو برقرار رکھنے کیلئے تمام کوششوں کو بروئے کار لایا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ مدارس و جامعات کسی بھی رہنمائی کیلئے وفاق المدارس کے مسؤلین سے رابطہ کرسکتے ہیں۔