کراچی(صباح نیوز)

کورنا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی صورتحال کے باعث ٹیلی میڈیسن سروس صحت کہانی اور پاکستان کی معروف آدم جی لائف انشورنس کمپنی کے اشتراک سے سماجی فاصلوں کو برقرار رکھتے ہوئے صحت سے متعلق طبی ماہرین سے مشورے حاصل کرنے کی سہولیات کا آغاز کردیا ہے۔ عوام کو گھروں میں رہتے ہوئے حفاظتی اقدامات سمیت امراض کی تشخیص اور اْس کے علاج کی بروقت معلومات فراہم کی جائیں گی۔ ایسے وقت میں جہاں مریض امراض کی تشخیص سے بچنے کے لیے اسپتالوں کا رخ کرنے سے کترا رہے ہیں ٹیلی میڈیش سروس اور آدم جی لائف انشورنس کمپنی کے اشتراک سے عوام کومفت آن لان مستند شدہ ڈاکٹر زصحت کہانی کے ذریعہ ہفتے کے 7دن 24گھنٹے صحت سے متعلق مشورے اور رائے دئیے جارہے ہیں۔

اس اپلیکیشن کے ذریعہ عوام مرض کی علامات اور مریض کی کیفیت کے تحت ڈاکٹروں سے مشورہ مانگ سکتے ہیں اور ڈاکٹر سے وقت بھی لے سکتے ہیں۔

صحت کہانی کی شریک بانی، سی ای او اور سی او اوڈاکٹر سارہ سعید خرم اور ڈاکٹر عفت ظفر آغا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر کی موجودہ صورت حال اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر ہم اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں کہ عوام کی صحت سے متعلق ابتدائی معلومات اور اْن کے علاج کی سہولیات اْن کے گھر کی دہلیز پر فراہم کریں۔

آدم جی لائف انشورنس کمپنی لمیٹیڈ کے نائب منیجنگ ڈائریکٹر جلال میگھا نی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ  ”COVIDـ19 وبائی مرض کے دوران، آدمجی لائف انشورنس نے محسوس کیا کہ اس مشکل وقت میں قوم کی صحت کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔قوم کی خدمت کے عزم کی بنیاد پر، ہم نے پاکستان کی تیزسے ترقی کرنے والی ٹیلی میڈیسن سروس صحت کہانی کے اشتراک سے ہر پاکستانی کو اپنے گھروں میں رہتے ہوئے صحت سے متعلق ویڈیو یا آڈیو چیٹ کے ذریعے تجربہ کار ڈاکٹروں سے  مفت طبی مشاورت پیش کی جاسکے۔ اس طرح کم وقت میں زیادہ سے زیادعوام کو صحت سے متعلق معلومات اور اْن کے علاج سے آگاہی فراہم کی جاسکتی ہے۔ یہ وبائی مرض ہم سب کے لئے ایک چیلنج ہے۔ ہم معاشرے کو ہر ممکن حد تک سہولت فراہم کرتے رہیں گے اور یہ ثابت کریں گے کہ ہم نئے اور غیر یقینی صورتحال میں کتنے قابل اعتماد اور اپنی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ ”