کراچی :اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار حصص میں مندی کا رجحان

کے ایس ای 100انڈیکس مزید204.32پوائنٹس کی کمی سے45726.68پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔7.37فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کوکاروبار حصص میں مندی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس مزید204.32پوائنٹس کی کمی سے45726.68پوائنٹس کی سطح پر آ گیاجبکہ7.37فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میںمارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 43ارب87کروڑروپے سے زائدڈوب گئے تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 2.36فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹاک  ایکس چینج میں پیر کو  کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کار وں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوںکے حصص کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس46066پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب تیزی کا تسلسل برقرار نہ رہ سکااور مندی چھاگئی جس کے سبب انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 45712پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا مندی کا رجحان آخر غالب رہااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس204.32 پوائنٹس کی کمی سے 45726.68پوائنٹس پر بند ہوا۔،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس89.89پوائنٹس کی کمی سے19019.75پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس205.76پوائنٹس کی کمی سے 31708.83پوائنٹس  اورکے ایم آئی 30انڈیکس 789.20پوائنٹس گھٹ کر72952.78پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔ پیرکو427کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 163کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ245میں کمی اور 19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔پیرکو54کروڑ36لاکھ45ہزار793 شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ جمعہ کو53کروڑ 10 لاکھ65ہزار203حصص کے سودے ہوئے تھے۔مندی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ43ارب87کروڑ12لاکھ 65 ہزار831روپے گھٹ کر82کھرب63ارب90کروڑ64 لاکھ52ہزار442 روپے رہ گیا۔کاروباری اعتبار سے سرگرم کمپنیوں میںٹی آر جی پاکستان،فوجی فوڈز،کے الیکٹرک،ہم نیٹ ورک،یونٹی فوڈز،جہانگیر صدیق اینڈ کمپنی،پاک اریفائنری،ورلڈ کال ٹیلی کام،کوٹ اددوپاور اورفیصل بینک شامل ہیں۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت99روپے کے اضافے سے8600روپے اوراے کے ڈی کیپٹل30.78روپے کے اضافے سے441.31روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان 158.80روپے کی کمی سے 6455.01روپے اورفلپ موریس کے حصص 62.77روپے کی کمی سے 1437.23روپے ہوگئی۔