پاکستان اسٹاک مارکیٹ ،گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان
کے ایس ای 100انڈیکس 33800پوائنٹس کی بلند سطح کو چھونے کے بعد32800پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا
مندی کے سبب سرمایہ کاروں کے 37ارب روپے ڈوب گئے ،مجموعی حجم 61کھرب روپے رہ گیا ،53فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں

کراچی(صباح نیوز)مسلسل تین ہفتے تیزی بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100انڈیکس 33800پوائنٹس کی بلند سطح کو چھونے کے بعد32800پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 37ارب روپے ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 62کھرب روپے سے گھٹ کر61کھرب روپے رہ گیا جبکہ53فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے 2دن مندی کا رجحان رہا جس کی وجہ سے انڈیکس1121.27پوائنٹس کم ہو گیا جبکہ3دن کی تیزی سے انڈیکس نے 1095.82پوائنٹس ریکور کر لئے تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی۔اسٹاک ماہرین کے مطابق خام تیل کی عالمی قیمتوں میںاور ملک میں پیٹرولیم مصونعات کی درآمدات اور فروخت میں نمایاں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں ماند رہیں تاہم مندی کے دبائو کے دوران میوچل فنڈز اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے شعبہ جاتی بنیادوں پر کی جانیوالی سرمایہ کاری کی وجہ سے مارکیٹ میں معمولی تیزی دیکھی گئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں25.45پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس32831.83پوائنٹس سے کم ہو کر32806.38پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای اال شیئرز انڈیکس 23259.22پوائنٹس سے کم ہو کر23119.30پوائنٹس ہو گیا تاہم14.74پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 14407.56پوائنٹس سے بڑھ کر 14422.30پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 37ارب39کروڑ68لاکھ45ہزار719روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 62کھرب5ارب19کروڑ36لاکھ5ہزار روپے سے کم ہو کر61کھرب 67ارب79کروڑ67لاکھ 59ہزار601روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر33826.21پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر31892.20پوائنٹس کی کم سطح پر بھی دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ17ارب روپے مالیت کے39کروڑ 99ہزار6ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم4ارب روپے مالیت کے12کروڑ5لاکھ78ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1715کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے697کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،908میں کمی اور110کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے میپل لیف ،فوجی سیمنٹ ،ہیسکول پیٹرول ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،اینگرو فرٹیلائزر ،ہم نیٹ ورک ،پاک الیکٹرون ،بینک آف پنجاب ،ڈی جی کے سیمنٹ ،پائینیر سیمنٹ ،چیرٹ سیمنٹ حبیب بینک ،پاور سیمنٹ ،پاک پیٹرولیم ،میڈیا ٹائمز لمیٹڈ ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،کوٹ ادو پار ،عسکری بینک اور میک پیک فلمز سر فہرست رہے ۔