کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتی کے پہلے روز اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان

کے ایس ای 100انڈیکس183.92 پوائنٹس کی کمی سے 46721.87پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔57.75فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیںکمی

کراچی(ویب  نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان غالب رہا جس کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس183.92 پوائنٹس کی کمی سے 46721.87پوائنٹس کی سطح پرآ گیا اور 57.75فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کو 45ارب 87کروڑ58لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت2.64 فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو ٹریڈنگ کے آغازمیں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور حصص خریداری کے باعث تیزی رہی جس سے کے ایس ای 100انڈیکس دوران ٹریڈنگ47ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 47072پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاںمنافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباو بڑھنے کے باعث انڈیکس کی47ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی اورانڈیکس 46659.21پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری ھی آئی لیکن مندی کا رجحان غالب آگیا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس183.92 پوائنٹس کی کمی سے 46721.87پوائنٹس پر بند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس76.14پوائنٹس کی کمی سے19499.85پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 139.15پوائنٹس کی کمی سے 32246.94پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر419کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے158کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ242میں کمی اور 19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت84کھرب80ارب7کروڑ86لاکھ روپے سے گھٹ کر84کھرب34ارب20کروڑ28لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے بہانیرو ٹیکس کے حصص کی قیمت61.95روپے کے اضافے سے 887.96روپے اورسیپ ہائر ٹیکس 43.59روپے کے اضافے سے 1043.59روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ 93.44روپے کی کمی سے 10796.56روپے او رکولگیٹ پامولوکے حصص86.56روپے کی کمی سے 2893.33روپے ہوگئی ۔