لاہور۔ (سٹاف رپورٹ(
پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی (پی اے ایس) کے زیر اہتمام دوسرا ایفی ایوارڈ پاکستان 24 جولائی 2020ء کو عملی طور پر منعقد ہوا۔ ایوارڈز کی تقریب سما ٹی وی نے پروڈیوس اور براڈ کاسٹ کی جبکہ پیشکش شان فوڈز کی تھی۔ جوبلی لائف نے اس کے لئے انشورنس فراہم کی جبکہ آفیشل بیوریج پارٹنر کوکا کولا تھا اور لپٹن کی جانب سے لاؤنج کی سپانسر شپ شامل تھی۔ تقریب فیس بک اور یوٹیوب پر براہ راست نشر کی گئی۔
ایفی ایوارڈز پاکستان ایفی ورلڈ وائیڈ کے عالمی نیٹ ورک کا حصہ ہے جو موثر مارکیٹنگ کاوشوں کو انعامات سے نوازنے کے علاوہ انہیں سراہتا ہے۔ یہ پاکستان کا انتہائی قیمتی مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ ایوارڈ پروگرام ہے جس میں ملک بھر سے چھوٹے اور بڑے ادارے شرکت کرتے ہیں۔ صنعتی ماہرین سمیت مقامی و بین الاقوامی سینئر پروفیشنلز کے پینل کی جانب سے فیصلہ کیا جاتا ہے، ہر مہم متعدد میٹرکس پر جائزہ کی سیریز پر انجام دی جاتی ہے جس میں انتہائی موثر مہمات کی نشاندہی کی جاتی ہے جس کا اختتام ایوارڈز نائٹ پر ہوتا ہے جہاں فاتحین کا اعلان کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی (پی اے ایس) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر قمر عباس نے کہا کہ دی ورچوئل ایفی ایوارڈز پاکستان 2020ء گالا نائٹ نہ صرف صنعت بلکہ ملک بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا ورچوئل شو ہے اور ہمیں امید ہے کہ ایوارڈ شو کی کامیابی کے بارے میں ایک نیا معیار ترتیب دیا جائے گا۔ عالمی سطح پر پہلے ایفی پروگرام کی حیثیت سے ایوارڈز کی عملی طریقے سے میزبانی کی گئی، ہم اس تقریب کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور اپنے شرکاء اور حاضرین کے لئے ایک انوکھا اور بھرپور تجربہ تشکیل دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
اس سال ایفیز میں 14 مصنوعات/خدمات کی کیٹیگریز اور 11 خصوصی کیٹیگریز شامل تھیں۔ ان میں سے مختلف کیٹیگریز سے صارفین اور ایجنسیوں کی 215 سے زائد مہمات سے 14 کو کانسی، 16 کو چاندی اور 12 کو سونے کے تمغے عطاء کئے گئے۔ گرینڈ ایفی کا ایوارڈ BBDO پاکستان کی جانب سے تیار کی گئی مہم روشنی ہیلپ لائن ٹرسٹ ”ٹرک آرٹ چائلڈ فائنڈر“ کو دیا گیا۔ Ogilvy پاکستان کو ایفی پاکستان 2020ء ایجنسی نیٹ ورک آف دی ایئر اور ٹیلی نار پاکستان کو ایفی پاکستان مارکیٹر آف دی ایئر ایوارڈ دیا گیا۔
پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی کے چیئرمین آصف عزیز نے اس موقع پر تمام افراد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ چھ ماہ قبل کون یہ یقین کر سکتا تھا یا سوچ سکتا تھا کہ ہم ورچوئل ایوارڈ شو کر رہے ہیں لیکن یہ وہ وقت ہے جو ثابت کرتا ہے کہ انسانیت کیلئے سب سے زیادہ منفرد معیار حالات سے سمجھوتہ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی صنعت کے لئے موجود ہے اور ایفی پاکستان ہمارے رابطے کے معیار کو بلند کرنے اور دنیا کے سامنے پیش کرنے کا ایک موقع ہے۔ لہذا ہمیں ٹیلنٹ اور اچھے کام کو سراہنا چاہئے اور بہتری کی کوششیں کرتی رہنی چاہئیں۔
انتہائی اہم PAS لائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈ ایک بڑا پاکستانی برانڈ تشکیل دینے کے لئے انگلش بسکٹ مینوفیکچررز (ای بی ایم) کے چیئرمین خاور مسعود کو ان کی قیادت، وژن اور اشتہاری صنعت میں ان کے تعاون کے اعتراف میں دیا گیا جو آنے والے پروفیشنلز اور کاروباری افراد کی تحریک کا ایک ذریعہ ہے۔
ہزاروں لوگوں نے اپنے گھروں سے براہ راست شو دیکھا۔ اس مرتبہ اس شو نے نہ صرف پوری مارکیٹنگ، ایڈورٹائزنگ اور میڈیا برادری کو اکٹھا کیا بلکہ اس نے عام عوام تک رسائی بھی حاصل کی۔ چیئرمین PAS اور COO جیز آصف عزیز، صدر و سی ای او ای بی ایم ڈاکٹر زیلف منیر، چیئرمین شان فوڈزسکندر سلطان، جیوری چیئر طارق اکرام، ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ براڈ مینجمنٹ، جوبلی لائف انشورنس عثمان قیصر جیسے صنعتی رہنماؤں نے لکی ونرز میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس کے علاوہ انٹرنیشنل ایڈورٹائزنگ اینڈ مارکیٹنگ سپر سٹارز Rory Sutherland، چیئرمین، Ogilvy برطانیہ، سنڈی گیلپ، بوب ہوف مین ایڈورٹائزنگ میں سب سے متحرک قرار دیئے گئے، ایفی ورلڈ وائیڈ کے صدر Traci Alford، ورلڈ فیڈریشن آف ایڈورٹائزرز کے سی ای او سٹیفن لیورکے اور Steal Genius کی سی ای او فاریہ یعقوب نے شو میں شرکت کی، اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ایوارڈز تقسیم کئے۔
شو کی میزبانی مشہور آر جے اور اداکار خالد ملک نے اور ریڈ کارپٹ کی میزبانی BBO کی ایگزیکٹو کریئٹر ڈائریکٹر عطیہ زیدی نے کی۔ شو میں ایک خصوصی پروگرام علی بمقابلہ ایلی پیش کیا گیا جس میں انڈسٹری رجحانات میں مہمات کے بارے میں بات کی گئی اور مذاق کے ذریعے ناظرین کو محظوظ کیا گیا۔
اس سال کنٹر گروپ نے جیوری سیشنز کیلئے شراکت داری کی، جنگ میڈیا گروپ پرنٹ میڈیا پارٹنر، Digitz ڈیجیٹل/تخلیقی پارٹنر، Espresso، Jaferjees، پیرا ماؤنٹ بکس، ایز ٹیک چاکلیٹس گفٹ پارٹنرز تھے۔ MindMap ڈیجیٹل پارٹنر، BrandSynario آن لائن پبلی کیشن پارٹنر اور FMOne91 ریڈیو پارٹنر تھا۔
شب کا اختتام ملک بھر سے شرکت کرنے والی ٹیموں کی جانب سے جشن کے ساتھ ایک اعلیٰ ترین نوٹ پر ہوا۔