پاکستان بھارت بریگیڈ کمانڈرز کی سطح پر فلیگ میٹنگ

میٹنگ کا مقصد ایل ا و سی پر تعین شدہ اتفاق رائے کے نکات پر عملدرآمد کے لائحہ عمل کاجائزہ لینا تھا

میٹنگ راولا کوٹ پونچھ کراسنگ پوائنٹ پرہوئی،پاک بھارت تعلقات ہر دور میں اتار چڑھائو کا شکار رہے ہیں ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(ویب  نیوز)پاکستان اور بھارت بریگیڈ کمانڈرز کی سطح کی فلیگ میٹنگ راولا کوٹ پونچھ کراسنگ پوائنٹ پر ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین بریگیڈ کمانڈرز کی سطح کی فلیگ میٹنگ ہوئی، میٹنگ راولا کوٹ پونچھ کراسنگ پوائنٹ پرہوئی، جس مقصد ڈی جی ایم اوز کے مابین ایل ا و سی پر تعین شدہ اتفاق رائے کے نکات پر عملدرآمد کے لائحہ عمل کاجائزہ لینا تھا۔پاک بھارت تعلقات ہر دور میں اتار چڑھائو کا شکار رہے ہیں، لیکن بھارت کی جانب سے سرحدی علاقوں میں ہمیشہ چھیڑچھاڑ کی گئی اور بلااشتعال فائرنگ کے واقعات ہونے کے بعد دونوں ملکوں کے مابین نہ صرف تعلقات خراب ہوئے بلکہ مذاکرات بھی ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے۔دونوں جانب سے حلقے ان واقعات کی مذمت اور بہتر تعلقات کے خواہاں رہے، خاص طور پر پاکستان کی جانب سے ہمیشہ ان واقعات کی مذمت کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دی جاتی رہی ہے۔