file photo

لاہور: (ویب ڈیسک ) ملک بھر میں کورونا کا زور انتہائی کم ہو گیا، 24 گھنٹوں میں صرف 8 اموات ہوئیں، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6082 ہو گئی۔

کورونا سے اب تک چھ ہزار 82 اموات ہوئی ہیں، سندھ میں ایک لاکھ 23 ہزار 549 ، پنجاب میں 94 ہزار 360 مریض، خیبرپختونخوا میں 34 ہزار 635، بلوچستان میں 11 ہزار 884 کیسز ہیں۔

اب تک دو لاکھ 60 ہزار 248 افراد کورونا کو شکست دیکر گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 17 ہزار 791 ہے۔