پاکستان میں کورونا  وائرس  کے وار جاری ،3864متاثر
جاں بحق افراد کی تعداد 54ہو گئی پنجاب میں 1918،سندھ 932،خیبرپختونخوا میں 500تک کیسز کی تعداد پہنچ گئی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 83 کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز درج کیے گئے،429افراد صحت یاب ہو چکے

اسلام آباد (صباح نیوز)   ملک بھر میں کورونا وائرس سے  3864 متاثر ہو چکے  جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 54ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 577 سے  نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں اس وقت کورونا کے 1918، سندھ 932 اور خیبرپختونخوا میں 500 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔صوبہ بلوچستان میں202 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 83 کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز درج کیے گئے ۔  گلگت بلتستان میں211 اور آزاد کشمیر میں 18 کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کا انداراج کیا جا چکا ہے۔ پاکستان میں مجموعی طورپر کورونا کے 429 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔کورونا وائرس  سے سندھ میں 17، پنجاب15، خیبرپختونخوا 17، اسلام آباد1، بلوچستان 1 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 59  فیصد مریض بیرون ملک سے آئے ہیں اور 41 فیصد مقامی ہیں۔