پاکستان کو کورونا کے خلاف ویکسین کی خوشخبری مل گئی

 ایک کروڑ 70 لاکھ ویکسین ڈوز فراہمی  کا خط موصول

اسلام آباد(ویب  نیوز) پاکستان کو کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی خوشخبری مل گئی ۔کوویکس کی جانب سے ایک کروڑ 70 لاکھ ویکسین ڈوز فراہم کرنے کا خط موصول ہوگیا ۔ وزیر منصوبہ بندی سربراہ این سی او سی ا سد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصدیق کرتے ہوئے  کورونا ویکسین کل سے شروع ہونے والے ماہ فروری سے ملنا شروع ہوں گی۔60 لاکھ ویکسین مارچ تک مل جائے گی۔ تمام 17 ملین ڈوزز 2021 کی پہلی ششماہی میں موصول ہو جائیں گی۔ کوویکس سے ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کا معاہدہ 8 ماہ پہلے کیا تھا۔ اس سے قبل چین سے پانچ  لاکھ ویکسین پاکستان لانے کے لیے انتظامات مکمل  اور پلان تبدیل کر تے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ  پی آئی اے کی جگہ ائیر فورس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔