پاک فوج نے صلاحیت و کارکردگی سے اپنا لوہا منوایا ، فردوس عاشق

 وہ وقت دور نہیں جب پاک فوج دنیا کی افواج میں سر فہرست ہوگی،ٹویٹ

لاہور(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کم مالی وسائل کے باوجود پاک فوج نے کارکردگی و صلاحیت کے باعث اپنا لوہا منوایا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الحمداللہ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دنیا کی بہترین 15 افواج میں پاک فوج کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا، پاکستان کے علاوہ کسی ملک کی رینکنگ میں ترقی نہ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ نادان و ناکام سیاستدان اپنی توانائیاں ملکی سلامتی کے ضامن اداروں کو متنازعہ بنانے کے بجائے اپنے محافظ ادارے کی حوصلہ افزائی اور انہیں مزید طاقتور بنانے پر خرچ کریں تو وہ وقت دور نہیں جب پاک فوج دنیا کی افواج میں سر فہرست ہوگی۔