پشاور (آئی این پی )
پشاور میں سی این جی اسٹیشن پر گاڑی کا سیلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس میں تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے چمکنی کے سی این جی اسٹیشن میں زورداردھماکا ہوا، جس کے بعد اسٹیشن پر آگ بھڑک اٹھی، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا اسٹیشن پر کھڑی گاڑی کا سیلنڈر پھٹنے سے ہوا۔ واقعہ میں تین افراد جھلس گئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد امدادی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پرپہنچ گئیں، جنہوں نے آگ پرقابو پالیا۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعہ میں ایک موٹرسائیکل اور دو گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔