پشاور کے4 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈا ئون
اشیائے خورد و نوش، میڈیسن و ایمرجنسی سروس کی دکانیں اور تندور کھلے رہیں گے

پشاور(صباح نیوز)پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلا ئو کے خدشے کے باعث 4 مختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا ۔پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 4 کی گلی نمبر 2 اور فیز 7 کی گلی نمبر 10 میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا ۔ اسی طرح شامی روڈ گلی نمبر 4 اور مسلم آباد یونیورسٹی ٹاون کی گلی نمبر 5 میں بھی اسمارٹ لاک ڈائون لگایا گیا۔  اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون کے دوران یہ علاقے آمد و رفت کے لیے بند رہیں گے۔ ان علاقوں میں ضروری اشیائے خورد و نوش، میڈیسن و ایمرجنسی سروس کی دکانیں اور تندور کھلے رہیں گے۔