پنجاب میں عیدالاضحی کے موقع پر سمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ

مویشی منڈیوں کے اوقات کار بڑھانے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو تفویض

حکومت کے لیے انسانی جانوں کا تحفظ سب سے زیادہ اہم ہے،چیف سیکرٹری پنجاب

لاہور ( ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے عید قربان پر سمارٹ لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔لاہورمیں چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت اجلاس میں سمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سمارٹ لاک ڈائون اور مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مویشی منڈیوں کے اوقات کار بڑھانے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو تفویض کر دیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق نے کہا کہ حکومت کے لیے انسانی جانوں کا تحفظ سب سے زیادہ اہم ہے جبکہ بازاروں میں خریداری سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے اسمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا اور مویشی منڈیوں کے داخلی راستوں پر اسکریننگ کے لیے کائونٹر قائم کیا جائے گا۔