پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند ، موٹروے کئی مقامات سے بند

حدنگاہ انتہائی کم ،فضائی آپریشن جزوی معطل ، ٹریفک روانی متاثررہی

لاہور (ویب  نیوز)پنجاب کے مختلف شہروں میں شدیدھند چھائی رہی ، حد نگاہ کم ہونے سے موٹروے کئی مقامات سے بند کر دی گئی۔ لاہور ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن جزوی معطل رہا ۔موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند سے کئی مقامات پر صبح کے وقت حد نگاہ صفر تک رہی، پنڈی بھٹیاں، قصور، اوکاڑہ میں دھند چھائی رہی۔ قائد آباد، جہانیاں، خوشاب میں بھی دھند سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔لاہورشدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن جزوی طور پر معطل کردیاگیا۔ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن جزوی معطل ہونے کے بعد دبئی سے لاہور آنے والی نجی ائیرلائن کی پروازکو اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا، پروازوں کے منسوخ ہونے اور تاخیرسے مسافر کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔