پنجاب کے 3 شہروں میں کورونا  کی وجہ سے مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون نافذ

لاہور کے 12، راولپنڈی کے 3 اور گوجرانوالہ کے 2 مقامات پر 14 دن  کیلئے   لاک ڈائون نافذ کیا گیا

لاہور کے 12 مقامات سے 28 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں 19 ہزار 538 افراد کو لاک ڈائون کیا گیا

راولپنڈی میں 947 افراد کو لاک ڈائون کیا گیا اور گوجرانوالہ کے 2 مقامات پر 53 افراد کو لاک ڈائون کیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پنجاب کے 3 شہروں میں کورونا وائرس کی وجہ سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا۔مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ کے علاقوں میں لگایا گیا ہے۔ لاہور کے 12، راولپنڈی کے 3 اور گوجرانوالہ کے 2 مقامات پر 14 دن کے لیے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کیا گیا ۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور کے 12 مقامات سے 28 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں 19 ہزار 538 افراد کو لاک ڈائون کیا گیا۔راولپنڈی کے 3 مقامات سے 7 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد راولپنڈی میں 947 افراد کو لاک ڈائون کیا گیا اور گوجرانوالہ کے 2 مقامات پر 53 افراد کو لاک ڈائون کیا گیا۔گذشتہ ہفتے پشاور میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر 4 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔