لاہور (ویب ڈیسک)

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کےلیے بائیومیٹرک نظام متعارف کرانے کی اصولی منظوری دے دی۔

نئے نظام کے تحت ٹرانسفر آرڈر فارم کے بجائے بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوسکے گی ۔

بائیو میٹرک سسٹم سے شہری کو محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کے دفاتر کا چکر لگانے سے نجات ملے گی۔

اعلیٰ سطح اجلاس میں عثمان بزدار نے صوبے میں چار چھوٹے ڈیمز پر ابتدائی کام شروع کرنے کی اصولی منظوری دے دی ۔

اجلاس میں کہا گیا کہ چھوٹے ڈیم بنانے سے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی مل سکے گا۔