پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ویٹ لفٹنگ اور پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کی ویٹ کیٹیگریز کا اعلا ن

لاہور (ویب  نیوز) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب نے پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ٹیبل ٹینس، ویٹ لفٹنگ و پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کی ویٹ لفٹنگ اور پاور لفٹنگ کی ویٹ کیٹیگریز کا اعلا ن کردیا ہے، بدھ کے روز ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ٹیبل ٹینس، ویٹ لفٹنگ و پاور لفٹنگ چیمپئن شپ پنجاب کے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے، تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ٹیبل ٹینس، ویٹ لفٹنگ و پاور لفٹنگ چیمپئن شپ یکم مارچ بروز پیر کو نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہورہی ہے جو کہ 3مارچ تک جاری رہے گی، چیمپئن شپ میں پنجاب کے تمام ڈویژنز کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، چیمپئن شپ میں ٹیبل ٹینس میں بوائز و گرلز، ویٹ لفٹنگ میں بوائز جبکہ پاور لفٹنگ میں گرلز کے مقابلے ہوں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ نے کہا ہے کہ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں 10ویٹ کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے، سنیچ اینڈ کلین، جرک میں 55کلوگرام، 61کلوگرام، 67کلوگرام، 73کلوگرام، 81کلوگرام، 89کلوگرام، 96کلوگرام، 102کلوگرام،109کلوگرام اور 109کلوگرام پلس کے مقابلے منعقد ہوں گے، پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کی سکاٹ اینڈ ڈیڈ  لفٹ کیٹیگری میں 47کلوگرام، 52کلوگرام، 57کلوگرام، 63کلوگرام، 69کلوگرام، 76کلوگرام، 84کلوگرام اور 84 کلوگرام پلس کے مقابلے ہوں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ نے مزید کہا ہے کہ حال ہی میں مختلف گیمز کی چیمپئن شپ منعقد کی ہیں جس میں بہت سا نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے ہر کھلاڑی کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کررہے ہیں تاکہ سپورٹس کو زیادہ سے زیادہ فروغ ملے اور کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ ضائع نہ جائے، باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رکھیں گے تاکہ نوجوان سپورٹس کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرسکیں