اسلام آباد(ویب نیوز )

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پاکستان میں پہلی مرتبہ کلاوڈ پر بینکنگ کی خدمات کی فراہمی کے لئے Temenos (تیمونوس)کے علاقائی ایوارڈ یافتہ شراکت دار NdcTech (این ڈی سی ٹیک) کے ساتھ ایک شراکت داری قائم کی ہے۔

ندیم خان، قائم مقام سی ای او اور گروپ چیف فنانشل آفیسر، پی ٹی سی ایل گروپ، ضرار ہشام خان، چیف بزنس سروسز آفیسر،پی ٹی سی ایل،سعد مظفر وڑائچ، گروپ چیف ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن آفیسر (آپریشنز)، پی ٹی سی ایل اور عمارہ مسعو د، سی ای او اور صدر، NdcTech (این ڈی سی ٹیک) اور دونوں کمپنیوں کے دیگر سینئر حکام نے کراچی میں منعقدہ دستخطی تقریب میں شرکت کی۔

پی ٹی سی ایل اور NdcTech (این ڈی سی ٹیک) کے مابین اس شراکت داری سے کلاؤ ڈ پرمبنی ڈیجیٹل بینکنگ اور کور بینکنگ سلوشنزکی پیش کش میں مدد ملے گی۔یہ بینکو ں اورغیر بینکاری مالیاتی اداروں کو پہلی بار پاکستان میں پیش کیا جائے گا۔ اس شراکت دار ی سے نئی راہیں کھلیں گی اور یہ بینکو ں کو 90 دن سے بھی کم دنوں میں اپنے صارفین کو ڈیجیٹل طور پر بینکاری خدمات فراہم کرنے میں آسانی ہوگی۔ مزید برآں اس سے بینکوں کوان کی مرضی سے کام کرنے کی سہولت ملے گی تاکہ وہ شروع سے ہی سبک رفتاری اور تبدیلی کیلئے تیاررہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، ندیم خان، قائم مقام سی ای او اورگروپ چیف فنانشل آفیسر، پی ٹی سی ایل گروپ نے کہا”مالیاتی شعبے کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لئے بڑھتی ہوئی ضروریات کے مدنظراس شعبے کے لئے ملک میں کلاوڈ پر مبنی ہوسٹنگ کیلئے پی ٹی سی ایل ایک درست انتخاب ہے۔ ہم کارپویٹس اور انٹرپرائزز کو پاکستان کے اندر ڈیٹا کو ہوسٹ کرنے کے لئے بھرپور صلاحیت کے ساتھ ایک جامع اور محفوظ سلوشن فراہم کررہے ہیں۔ یہ معاہدہ پی ٹی سی ایل اور NdcTech (این ڈی سی ٹیک)کو اس قابل بنائے گا کہ وہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ملک کے اندر مالیاتی ڈیٹا کو اکٹھا کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ محفوظ کلاوڈ سلوشن تیار کرنے میں مشترکہ طو پر مدد فراہم کر سکیں گے۔“

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اے پی اے سی اور مشرق وسطیٰ افریقہ Temenos (تیمونوس) کے صدر، ژان پال مرجئی نے کہا”ہم این ڈی سی ٹیک اور پی ٹی سی ایل کے مابین اس شراکت کا خیر مقدم کرتے ہیں تاکہ پاکستان میں بینکوں کیلئے مقامی کلاؤڈ ہوسٹنگ سلوشنزفراہم کیاجاسکے۔ Temenos (تیمونوس) سافٹ ویئر کلاؤڈ نیٹو ہے اور ڈیجیٹل بینکنگ دور کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ Temenos (تیمونوس) بینکوں کیلئے انتخابی پلیٹ فارم ہے جو انتہائی ہنر مند لاگت کے ماڈل بنانا چاہتا ہے تاکہ تیزی سے مارکیٹ تک رسائی حاصل کی جاسکے اور جدید ذاتی نوعیت کی مصنوعات کا آغاز کیا جاسکے۔“