چارسدہ ،دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ،کالعدم تنظیم کے 3دہشتگرد گرفتار

 دہشت گردوں کی نشاندہی پر بارودی مواد اور 3 ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کرلیے گئے

 دہشتگرد سرو کلے وشبقدر پولیس موبائل اور پولیس اسٹیشن کو بھی نشانہ بنانا چاہتے تھے

گرفتار افراد میں دہشت گرد کمانڈر کا سہولت کار بھی شامل ہے،   تھانہ پر حملے کے لیے ایک خودکش بمبار کوتیار کیاتھا ،پولیس

چار سدہ (ویب ڈیسک )چارسدہ میں پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے  کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔  چارسدہ میں محرم الحرام کے موقع پرشبقدر پولیس نے دہشت گردی کابڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جب کہ دہشت گردوں کی نشاندہی پر بارودی مواد اور 3 ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کرلیے ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں دہشت گرد کمانڈر کا سہولت کار بھی شامل ہے، دہشت گردوں نے تھانہ پر حملے کے لیے ایک خودکش بمبار کوتیار کیا تھا، دہشت گرد سرو کلے وشبقدر پولیس موبائل اور پولیس اسٹیشن کو بھی نشانہ بنانا چاہتے تھے۔پولیس  نے کہا  کہ دہشت گرد بھتہ خوری اورماضی میں ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے، 2014میں اسی گروپ نے پرمجیت سنگھ سے بھتہ مانگا اور انکار پر پرمجیت سنگھ کو قتل کردیا تھا۔چارسدہ پولیس کے مطابق دہشت گردوں سے بھتے میں استعمال ہونے والے 3 افغانستان کے سم جیکٹ بھی برآمد ہوئے ہیں جب کہ گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیاگیا ۔mk/nsr

#/S